Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کابل:افغان صدارتی انتخابات میں اشرف غنی نے میدان مارلیا،وہ دبارہ صدر منتخب ہوگئے،اشرف غنی نے50فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرلیے۔
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج آگئے،صدر اشرف غنی نے 50فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرلیے۔
افغان صدر اشرف غنی کے ووٹوں کی تعداد 9لاکھ 23ہزار سے زائد ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ دوسری پوزیشن پر ہیں ،ان کے ووٹوں کی تعداد 7لاکھ 20ہزار 99ہے۔
گلبدین حکمت یار تیسری پوزیشن کے ساتھ 70ہزار 243ووٹ حاصل کرسکے،گلبدین حکمت یارنے انتخابی نتائج مسترد کردیئے۔
افغانستان میں انتخابات ستمبر میں ہوئے تھے، جس کے نتائج 3ماہ بعد آئے۔