سعودی عرب میں شادی کی کم سے کم عمر 18برس مقرر

شائع 24 دسمبر 2019 01:58pm

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے مملکت میں شادی کی کم سےکم عمر 18 سال مقرر کی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے نکاح خواں کے خلاف قانونی کارروائی کاحکم دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق وزارت انصاف کی طرف سےملک بھرکی فیملی عدالتوں اورنکاح خواں حضرات کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہےجس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ شادی بیان سےمتعلق آئین کے آرٹیکل 16/3 پرعمل درآمد یقینی بنائیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر مقررکرنا بچوں کے تحفظ کےنظام کا حصہ ہے۔ نکاح خواں کونکاح سے قبل اس امرکو یقینی بنانا ہوگا کہ لڑکےاور لڑکی دونوں میں سے کسی کی عمر 18 سال سے کم نہیں بصورت دیگر نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔

Read Comments