کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کے لیے کھول دیئے  گئے

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 11:05am

کراچی:سوئی سدرن  گیس کمپنی  کے سسٹم میں بہتری کے بعد کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کے لیے کھول دیئے گئے، جو رات 8 بجے بند کردیئے جائیں گے۔

کراچی والے ویک اینڈ سی این جی اسٹیشنز پر منائیں گے، سوئی سدرن حکام نے 3روزہ تعطل کے بعد سی این جی 12گھنٹے کے لیےکھول دیئے،جس کے بعد فلنگ اسٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

گیس پریشر میں بہتری کے باعث سی این جی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا،صبح 8 بجے کھلنے والے اسٹیشنز اب رات 8 بجے واپس غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دئے جائیں گے۔

 لمبی قطاریں اور گھنٹوں انتظار صارفین کا مقدر بن گی، پبلک ٹرانسپورٹرز گیس بندش کے باعث سب سے زیادہ متاثر  سواری کرایوں میں اضافہ برداشت نہیں کرتی، تبدیلی سرکار امیدوں پر پورا نہ اتر سکی۔

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر عوام کو کوئی خوشی نہیں ،کوئی نہیں جانتا دوبارہ گیس کب ملے گی، گھریلوصارفین کوبھی گیس میسر نہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بھی گیس لائنیں ٹھنڈی پڑگئی ہیں۔

صارفین نے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن حکام مستقل گیس فراہمی کا حل تلاش کریں ۔

Read Comments