پنجاب میں پیر سے بارش اور موسم سرد ہونے کا امکان

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 11:05am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں کمی آگئی، محکمہ موسمیات نے پیر کے روز سے بارش اور موسم سرد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بادل ہٹے تو آسمان پر سورج کی کرنیں چھاگئیں،پنجاب میں گزشتہ  3روز سے آفتاب کی تپش نے ٹھنڈک میں کچھ حد تک کمی کردی، سردی کی شدت میں کمی واقع ہوتے ہی دھند میں بھی کمی آئی ہے۔

حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں بھی سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ پیر کے روز سے لاہور میں سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

Read Comments