'مقبوضہ کشمیرپر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے'

شائع 05 جنوری 2020 04:48pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرپر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے۔ نو لاکھ قابض بھارتی فوج نے خطے کودنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق میں قرارداد کے 71 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جنوری کشمیریوں کے بنیادی حقوق برقراررکھنے کےعزم کو تقویت دیتا ہے۔اسی دن 1949 میں یو این نے حق خودارادیت کے حصول کا عہد کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 5 جنوری کا دن عالمی برادری کوکشمیریوں سے وعدوں کی تکمیل کا احساس دلاتا ہے۔جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل فیصلوں میں حق خودارادی کا اعتراف کیا گیا۔بھارتی مداخلت کے باعث سلامتی کونسل وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیرپر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے۔9 لاکھ قابض فوج نے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کی نئی لہرکا آغازکیا،بے گناہ افراد، خواتین،بچوں اوربوڑھوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو کے باوجود شہریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔دنیا بھرمیں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منا رہے ہیں۔

Read Comments