Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کرتےہوئے کہا کہ شہر قائد میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی بھی پیشگوئی کردی گئی۔
کراچی میں کچھ روز سردی کی لہر برقرار رہنےکے بعدآج موسم قدرےمعتدل ہے،دھوپ نکلی ہوئی ہے اورہلکی ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں ۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے شہر کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعش شہر کا موسم پھر تبدیل ہوجائے گااورسردی کی یہ لہر 2دن تک برقرار رہے گی۔
شہر میں شمال مشرق سے 5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصدی ہےکم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔