ایرانی حملوں کے بعد سب ٹھیک  ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 08:27am

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے بعد سب ٹھیک  ہے۔

عراق کے شہر بغداد میں امریکی فوج کے 2اڈوں پرایرانی میزائلوں کے حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران سےعراق میں2فوجی اڈوں پرمیزائل داغےگئے،حملوں کے نتیجے میں ہونےوالی جانی اور انفرااسٹرکچر نقصانات کاتخمینہ لگایاجارہاہے،اب تک سب اچھا ہے۔

امریکی صدرٹرمپ نے ایرانی حملوں پرکل بیان دینےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے زیادہ طاقتوراورجدیدفوج ہے۔

Read Comments