ایرانی حملوں کے بعد سب ٹھیک ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ- فائل فوٹوواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے بعد سب ٹھیک ہے۔
عراق کے شہر بغداد میں امریکی فوج کے 2اڈوں پرایرانی میزائلوں کے حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران سےعراق میں2فوجی اڈوں پرمیزائل داغےگئے،حملوں کے نتیجے میں ہونےوالی جانی اور انفرااسٹرکچر نقصانات کاتخمینہ لگایاجارہاہے،اب تک سب اچھا ہے۔
All is well! Missiles launched from Iran at two military bases located in Iraq. Assessment of casualties & damages taking place now. So far, so good! We have the most powerful and well equipped military anywhere in the world, by far! I will be making a statement tomorrow morning.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 8, 2020
امریکی صدرٹرمپ نے ایرانی حملوں پرکل بیان دینےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے زیادہ طاقتوراورجدیدفوج ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔