سروسز ایکٹ ترمیمی بلز آج سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 10:19am

اسلام آباد:قومی اسمبلی سے منظورہونے والے سروسزایکٹ ترمیمی بلزآج سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے ،وزیردفاع پرویز خٹک آرمی ، نیوی اور ائیرفورس ترمیمی بل پیش کریں گے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ اجلاس سہ پہر 3بجے ہوگا ، سینٹ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

سینیٹ سروسزترمیمی بل 2020ء کی منظوری دے گی، آرمی ایکٹ 1952، پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1963اور نیول آرڈیننس 1961میں ترمیم کے بلز ایجنڈے میں شامل ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع آرمی ، نیوی اور ایئر فورس ترمیم بلز سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

 وزیردفاع پرویز خٹک سروسز ترمیمی بلز کی علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کریں گے،  سینٹ سروسز چیفس بارے قانون سازی کی علیحدہ علیحدہ منظوری دے گی۔

Read Comments