Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی شہریوں کو عراق کاسفر کرنے سے گریز کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ عراق میں موجود پاکستانی بغداد میں سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔
امریکا ایران تناؤ کے باعث عراق میں بڑھتی کشیدگی پر پاکستان نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا ۔
وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے کہ عراق میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا ایران تناؤ کے باعث عراق سفرکرنے والے اوروہاں موجود پاکستان شہری محتاط رہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ خطے میں حالیہ واقعات کے پیش نظرپاکستانی شہری احتیاط برتیں ، پاکستانی شہری عراق کا سفرکرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں عراق میں موجود پاکستانی بغداد میں سفارتخانہ سے رابطے میں رہیں ۔