Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرد موسم چھایا ہے، دھند نے بھی صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں ماہ مزید بارشوں کاامکان ہے۔
سردی میں آسمان پر سورج کی کرنیں دکھائی دیں تو خوشی چھپائے نہیں چھپتی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ان دنوں موسم کے انداز بدل رہے ہیں، کبھی بارش، کبھی دھند اور اب سورج کا دیدار شہریوں کو بہت بھارہا ہے۔
شدید دھند کے باعث رات کو بند کی گئی خانیوال سے ملتان موٹروے اور ملتان سے رحیم یار خان تک ایم فائیو کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، فیصل آباد اور شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی سرد موسم کے ساتھ دھند کا راج برقرار رہا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔