غیرقانونی بھرتی کیس:لیاقت جتوئی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 10:26am

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف غیر قانونی بھرتی کے کیس میں سابق وزیر لیاقت جتوئی کی بریت کی درخوات  پرنیب کو نوٹس جاری کردیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے لیاقت جتوئی کیس کی سماعت کی۔

 دوران سماعت لیاقت جتوئی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ نیب کے نئے آرڈیننس کے تحت کیس نہیں بنتا،لیاقت جتوئی کو بری کیا جائے۔

 عدالت  نے بریت کی درخواست پرفریقین سے 28 جنوری کو دلائل طلب کرلیے۔

 سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور لیاقت جتوئی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف غیر قانونی بھرتی کا کیس زیر سماعت ہے۔

Read Comments