کراچی میں غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون انتقال کرگئیں

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 10:26am

کراچی میں گزشتہ روز مردہ قرار دینے کے بعد غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون آج انتقال کرگئیں۔

رشیدہ بی بی نامی خاتون کو ان کے اہلخانہ منگل کے روز طبیعت ناساز ہونے پر عباسی شہید اسپتال لائے تھے ،اسپتال  انتظامیہ کی جانب سے 50سالہ رشیدہ بی بی کو مردہ قرار دے کر  ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا۔

پچاس سالہ رشیدہ بی بی کو سردخانے  منتقل کیا گیا لیکن اسپتال کے مردہ خانے میں جب انہیں غسل دیا جارہا تھا کہ وہ اٹھ کر بیٹھ گئیں ،آج پھر طبیعت بگڑنے پر اہلخانہ نے رشیدہ بی بی کو  عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ان کاعلاج کیا جا رہا تھا  کہ دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔

سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر  سلمی کوثر کے مطابق رشیدہ بی بی کا انتقال صبح پانچ بجے ہوا۔

Read Comments