لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینیں 5گھنٹے تک تاخیر کا شکار

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 10:36am

کراچی :لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینیں 5گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوگئیں،دھند اور بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق شدید دھند اور بارش  کے باعث ریلوے سسٹم پر لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے جبکہ کراچی ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 8 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس سوا گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

 لاہور سے جناح ایکسپریس ساڑھے 3 بجے جبکہ ملت ایکسپریس شام 5 بجکر 40 منٹ پر فیصل آباد سے کراچی روانہ ہوگی۔

ڈی سی او ریلوے کے مطابق ٹرین ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دھند میں ٹرین کی رفتار خاص حد سے زیادہ نہ بڑھائی جائے۔

Read Comments