Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما ءراناثناء اللہ کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کو سابق وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ کے خلاف اہم ثبوت بھی مل گئے ہیں جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے،رانا ثنا ءاللہ پہلے بھی نیب میں پیش ہوئے تھے اور انھیں سوال نامہ بھی دیا تھا۔
نیب نے راناثناء اللہ کو زمینوں، فام ہائوس سمیت پراپرٹی اور زرائع آمدن کی مکمل دستاویزات کے ساتھ 3 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راناثناء اللہ سے تحقیقات کرے گی۔