Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے چوہدری شوگرملزکیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈالنے کی سفارش کردی ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنیب کے ریڈارپر برقرار ہیں، نیب لاہورنے چوہدری شوگرملز کیس میں بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔
نیب لاہورکے وزارت داخلہ کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نوازکے خلاف تحقیقات جاری ہیں ، مریم نوازنے نوازشریف کے ساتھ مل کرمنی لانڈرنگ کی، شمیم شوگرملزکے قیام میں بھی ملزم مریم نوازکا اہم کردارہے ۔
خط میں مزید کہا گیا کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائےتاکہ وہ حکومت کو آگاہ کیے بغیر بیرون ملک روانگی اختیار نہ کرسکیں۔