اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ  سوالات ہیں،فواد چوہدری

شائع 09 جنوری 2020 10:50am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ  سوالات ہیں، مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کئی رہنمائی نہیں ملی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‏اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پرسنجیدہ سوالات ہیں،آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کونظریاتی کونسل سےکئی رہنمائی نہیں ملی،ایسےادارےپرکروڑوں روپےخرچ کرنےکاجوازمیری سمجھ سےبالاترہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے،جدیدتقاضوں سےہم آہنگ،انتہائی جیدلوگ ادارےکوسنبھالیں۔

Read Comments