بینظیر انکم سپورٹ کرپشن معاملہ: افسران کیخلاف قرارداد جمع

شائع 09 جنوری 2020 01:30pm

خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین کے وظیفے میں کرپشن کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا۔ غریب بن کر اپنی بیگمات کے نام پر  بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کرنے والے افسران کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔

سندھ حکومت کے 19 سے 20 گریڈ کے افسران کا بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کرنے کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا اور تحریک انصاف نے قرارداد کے زریعے ان  افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔

  میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی کو شدید تقنید کا نشانہ بنایا۔

 پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستعق نہیں انہیں ملازمت کے برطرف کر کے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے واپس وصول کئے جائیں۔

Read Comments