Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان فروری میں ملائیشیاکادورہ کریں گےاورترک صدرآئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کوبریفنگ میں کہاکہ امریکاایران کشیدگی کم کرانےکےلئےروابط جاری ہیں۔حالات خراب ہوئےتواثرات پورے خطے پرپڑیں گے۔امریکا ایران کشیدگی سےافغان امن عمل متاثرہوسکتاہے ۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت دفترخارجہ میں ان کیمرہ اجلاس ہوا۔
وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ،مقبوضہ کشمیرسمیت اہم سفارتی امورپربریفنگ دی ۔
وزیرخارجہ نےکہاکہ امریکا،ایران کشیدگی کم کرانےکےلئےروابط جاری ہیں۔سی پیک کےدوسرے مرحلے پرعملدرآمد کےلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نےکہاکہ حالات خراب ہوئےتواثرات پورےخطےپرپڑیں گے ۔امریکا،ایران کشیدگی سےافغان امن عمل متاثرہوسکتا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کےحقوق سلب کرنےکی کوشش کی گئی۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ اوآئی سی نے بھارتی امتیازی قوانین کےخلاف ردعمل دیا۔فروری میں وزیراعظم عمران خان ملائیشیاکادورہ کریں گے۔ترک صدرآئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سےمتعلق پاکستان کےموقف کوسراہاگیا۔پاک سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔