پشاورہائی کورٹ:ہیلتھ کئیرکمیشن کےخلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 11:00am

پشاورہائی کورٹ نے ہیلتھ کئیرکمیشن کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں ہائی کورٹ نے کمیشن کو ریٹ بھی یکساں کرنے کا حکم دے دیا۔

 سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ میں ہیلتھ کئیرکمیشن کے خلاف کیس کیا تھا ،درخواست میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ ہیلتھ کئیرکمیشن کا کام صرف لائسنس جاری کرنا نہیں بلکہ تمام اسپتالوں،لیبارٹریزاور کلینکس کے ریٹ کو یکساں کیاجائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،ہائی کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ریٹ یکساں کریں اور کمیشن 3ماہ میں لیبارٹریز،اسپتال اور کلینکس کے ریٹ کا تعین کریں۔

پشاورہائی کورٹ نے فیصلے میں ہیلتھ کیئرکمیشن کی کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز نجی کلینکس چلارہے ہیں جبکہ اسپتالوں سے بھی جعلی ڈاکٹروں کو گرفتارکیاگیا تاہم عطائی داکٹروں کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھانا ہیلتھ کئیر کمیشن کی ناکامی ہےلیکن اب کمیشن اپنے پورے ایجنڈے پر کام کریں ۔

Read Comments