Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور میں سی این جی اسٹیشن پر گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکاہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد ذخمی ہوگئے۔
ایدھی اہلکار کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں نجی سی این جی اسٹیشن پر فلنگ کے دوران گاڑی کا سلنڈر اچانک پھٹنے سے دھماکا ہوگیا،دھماکا اتنا زور دار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے،زخمی افراد کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد ذخمیوں کو فارغ کردیا گیا۔
دھماکے کے بعدگاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ سی این جی سٹیشن کو سیل کردیا گیا۔
سی این جی اسٹیشنز پر اس طرح کے حادثات اب معمول بن گئے ہیں تاہم انتظامیہ کی خاموشی اس کے سدباب میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔