ماضی میں ریلوےسسٹم کی ترقی پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا،وزیراعظم عمران خان

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 02:41pm

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ریلوےسسٹم کی ترقی پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا ،70سال میں ریلوے کا نظام بڑھنے کے بجائے کم ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نےاضاخیل میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائی پورٹ سےتجارت بڑھےگی،روزگارملےگا،شیخ رشید کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ماضی میں ریلوےسسٹم کی ترقی پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا،دنیابھرمیں ریلوےپھیلتاگیااورپاکستان میں سکڑ گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں تمام سہولیات مخصوص طبقے کےلیے تھیں،اعلیٰ تعلیم اور اچھی نوکریاں مخصوص طبقے کے لیے تھیں،غریب لوگ جیلوں میں اوربڑےڈاکوباہرگھومتےتھے،ریلوےغریب آدمی کی سواری ہے،پاکستان میں ریلوے کا برا حال ہے،ایم ایل ون پاکستان ریلوے میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاورتک سفر8گھنٹےکا ہوجائےگا،شیخ رشیدکےدورمیں ریلوےکاخسارہ کم ہوا ہے،ریلوے کو اب پرائیوٹ سیکٹر سے مقابلہ کرنا ہے،عوام کے ٹیکس کے پیسےسےنقصان پوراکیاجاتاہے،ریلوےکی اربوں روپےمالیت کی زمین واگزارکرائی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،ہم نچلےطبقےکو اوپراٹھاناچاہتےہیں،نوجوانوں کو قرضے دےرہےہیں،ہنرسکھارہےہیں،ہائرایجوکیشن کے لیے نوجوانوں کو اسکالرشپ دےرہےہیں،غریب خاندانوں کوصحت انصاف کارڈ دےرہےہیں۔

عمران کان نے کہا کہ احساس پروگرام کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرچیزیں سستی کی گئی ہیں،احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کی ہر ممکن مدد کریں گے،50لاکھ گھروں کی تعمیر سے 8صنعتیں ترقی کریں گی،صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک میں روزگار بڑھے گا۔

Read Comments