Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر بحث کی گئی۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ان کا فوکس ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہوا جس میں سی ای او ریلوے سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
شیخ رشید احمد نے نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کو جلد مکمل کرنے پر ریلوے افسران کو مبارکباد دی۔
اجلاس میں آدھے سال کی فریٹ اور مسافر ٹرین کی آمدن پر وزیر ریلوے کو بریفنگ دی گئی۔
واشنگ لائن کی تعمیر، ریلوے سکریپ، مسافر ٹرینوں میں ڈائننگ کار کی سہولت اور فریٹ ٹریفک کے حوالے سے بھی اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس صرف ریلوے کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے اور اس حوالے سے آنے والے وقت کی تیاری انتہائی ضروری ہے۔