Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران، سعودی عرب اورامریکا کے دورہ کرینگے۔
وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے پرایران کے اعتراف سے تشویش میں کمی ہونے کی امید ہے،صدرٹرمپ کے حالیہ بیان سے امید کی کرن دکھائی دی ہے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کا حادثاتی واقعے کا اعتراف سے امید کرتے ہیں تشویش میں کمی آئے گی۔پاکستان کا موقف ہے کہ خطہ مزید کسی کشیدگی یا لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا جس کے خاتمے کےلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایران ، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کررہے ہیں جہاں ان ممالک کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ساتھ قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔صدرٹرمپ کا حالیہ بیان سے امید کی کرن دکھائی دی ہے۔