Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
رہنما ن لیگ راناثنااللہ کہتےہیں کہ نوازشریف 50روپے کے اسٹام پیپر پرلکھ کر باہر گئے ہیں۔حکومت چاہے تو اسے تعویز بناکر گلے میں ڈال لے،پارٹی کو ضرورت پڑی تو مریم نواز سیاست میں واپس آجائیں گی۔
سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی اپنے والد سے عقیدت بہت زیادہ ہے۔مریم نوازکی خاموشی والد کی صحت کی وجہ سے ہے۔ہم پارٹی قیادت سے مکمل رابطے میں ہیں۔شہبازشریف جلد اور نوازشریف صحتیابی کےبعدوطن آئیں گے۔
انہوں نے مزیدکہامریم نواز نے پارٹی قیادت سے استعفی نہیں دیا۔ضرورت پڑی تومریم نوازسیاست میں واپس ضرورآئیں گی۔