Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا بحران جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین پریشان دکھائی دے رہے ہیں،سوئی ناردرن حکام گیس سپلائی میں بہتری کے دعوؤں کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی میں تاحال ناکام نظر آتے ہیں۔
لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی تو آگئی مگر گھریلو صارفین کو لو گیس پریشر جیسے مسائل کا تاحال سامنا ہے۔
لاہور شہر کے بعض علاقوں میں گیس نہ آنے کی شکایات بھی برقرار ہیں جس کی وجہ سے گھریلو صارفین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
سوئی ناردرن حکام کے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔
سوئی ناردرن حکام نے گیس کی رسد میں بہتری کے باعث صنعتوں کو مکمل جبکہ اور سی این سیکٹر کو جزوی طور پر گیس بحال کررکھی ہے، تاہم گھریلو صارفین کی شکایات کا ازالہ نہیں ہو سکا۔