موسم کی خراب صورت حال، کوئٹہ کی 6 ، گلگت اوراسکردو کی2،2پروزیں منسوخ

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2020 10:18am

اسلام آباد:ملک بھر میں موسم کی خراب صورت حال کے باعث پروازیں بھی متاثر  ہونے لگیں،  شدید برفباری کے باعث کوئٹہ کی6 ، گلگت  اور اسکردو کی 2،2پروزیں منسوخ کر دی گئیں۔

خراب موسم پروازوں کی اڑان میں روکاوٹ بن گیا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق شدید برفباری کے کوئٹہ کی6 پرویزیں  منسوخ کر دی گئیں ۔

  موسم کی خرابی کے باعث گلگت کی 2اور اسکردو کی بھی 2پروازیں منسوخ کر دی گئی۔

  ترجمان پی آئی اے  نے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایسے موسمی حالات میں کسی بھی قسم کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔

Read Comments