Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
صادق آباد کے قریب چولستانی علاقہ باندھی میں ٹڈی دل پر اسپرے کرنے والاطیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کےنتیجے میں طیارےمیں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے
انسداد ٹڈی دل مہم کےدوران صادق آباد کےنواحی علاقے باندھی میں اسپرے کرنےوالا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نےواقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثےمیں پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئر فواد بٹ شہید ہوگئے ہیں اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نےمزید بتایا کہ حادثے کا شکار طیارہ 2روز سے علاقے میں اسپرے کررہاتھا۔