Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گجرات کے علاقے کوٹلہ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے ، گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
گجرات کے نواحی علاقے کوٹلہ میں شاٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے کمرے میں سارے لوگ سو رہے تھے کہ آگ لگ گئی،آگ نے چند ہی لمحوں میں پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔