Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2020 04:32pm

'ایم کیو ایم اہم اتحادی جماعت ہے،انشاءاللہ اتحادی ہی رہے گی'

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایم کیو ایم کو اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دورکرے گی اورتمام وعدے پورے کریں گے۔ 

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی جماعت ہے۔  انشاءاللہ اتحادی ہی رہے گی ۔سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر کا اختلاف ہوتا ہے۔ اسد عمر کی قیادت میں حکومتی وفد کل ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

معاون خصوصی نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کراچی کی روشنیاں بحال کرنےکےلئے پرعزم ہیں۔ کراچی کی ترقی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ وفروغ اوروسائل کی فراہمی پرسب کااتفاق ہے۔ معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،کراچی بھی اس سے مستفید ہوگا۔

 انہوں نےکہاکہ سندھ حکومت کےبین الاقوامی قرضوں کےلئے وفاقی حکومت نے ضمانت دی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے۔  حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرے گی اور تمام وعدے پورے کریں گے۔

فردوس عاشق نے کہاکہ کراچی کےلئے 162 ارب کے ریلیف پیکیج پرعملدرآمد کےلئے پیشرفت کا آغازہوچکا ہے۔ عمران خان کے وژن کے تحت کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لائیں گے ۔

Read Comments