دیربالا میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2020 08:58am

دیربالا میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی تو علاقے کا حسن سحرانگیز ہوگیا ۔

کہیں یخ بستہ ہوائیں تو کہیں روئی گالو کی طرح گرتی سفید برف موسم سرما کے تمام ادائیں اپنےعروج پر ہے،وادی کمراٹ اور عشیری درہ سمیت دیربالا کے دیگربالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع  ہوا تو سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

برفباری کے شوقین افراد نے برفباری کے دلفریب مناظر دیکھنے کے لیے دیربالا کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔

دیربالا کے لواری ٹنل،جاز بانڈہ گرکوہی شوماہی براول نہاگدرہ اور کارودرہ کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اڑلی تو ان علاقوں کا حسن نکھر آیا تاہم اس سال شدید سردی اورزیادہ برفباری سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Read Comments