Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب بھر میں سرکاری ونجی اسکول ایک ہفتے کی اضافی چھٹیوں کے بعد کھل گئے، بچوں اور اساتذہ کا استقبال پھر بادلوں اور بارش نے کیا۔
بچوں کی اضافی چھٹیاں بھی ختم ہوئیں ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی اضافی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے۔
وینز اور رکشوں کے ذریعے بچوں کو بارش میں سکول آنا پڑا،بھیگتے بچے کلاسز میں پڑھائی شروع ہونے پر خوش ہوئے اور اپنی چھٹیوں کو بھی یاد کرنے لگے۔بچے کہتے ہیں چھٹیوں میں خوب مزے کیے، اب امتحانات بھی اچھے دیں گے۔
بچے تو پڑھائی میں مصروف ہیں، اساتذہ کہتے ہیں والدین فکر نہ کریں، بچوں کو سکول بھجوا دیں، پڑھائی کا ہرج نہیں ہونا چاہیئے۔
سرکاری ونجی اسکولوں میں چھٹیاں ختم ہونے پربارشوں کے استقبال پر حاضری کم رہی۔