Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ن لیگ نےپی ٹی آئی حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےپرغور شروع کردیا۔لندن میں نوازشریف کی زیرصدارت اہلخانہ کی بیٹھک لگی۔شہباز شریف،حسن اور حسین نواز اوراسحاق ڈار نے شرکت کی۔حکمت عملی کےلئے پارٹی رہنماؤں کواہم ٹاسک سونپ دیے۔
چند نمبروں سے برتری لینے والی تحریک انصاف کو ٹف ٹاسک دینے اوراِن ہاؤس تبدیلی لانے کےلئےن لیگی قیادت نے باقاعدہ کوششوں کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اس موقع کو کھونا نہیں چاہتے وہ لندن میں ایکٹیوہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لندن میں نوازشریف کی زیرصدارت شریف فیملی کی اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں شہبازشریف، اسحاق ڈار،حسین اور حسن نواز بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے گئے۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی پہلے ہی ایم کیوایم کو سندھ میں وزارتوں کی پیش کش کرچکی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کے استعفے کو بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے سراہا گیا۔