Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور: خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ تھم گیا،2دن بارش کے بعد سورج نکل آیاتاہم شدیدسردی کاراج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں جبکہ موسم خشک اورسردرہےگاتاہم صرف ملاکنڈاورہزارہ ڈویژن کےمیدانی علاقوں میں جگہ جگہ مزیدبارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
اسی طرح دیربالا میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری ہے اورشدید برفباری سے لنک سڑکیں اور آمدورفت کے راستے بند ہیں۔
پاراچنار میں کم ازکم درجہ حرارت منفی8،کالام میں منفی 7،پشاور میں درجہ حرارت 6اور مالم جبہ میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔