Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکا،ایران کشیدگی اورعالمی حالات سمیت 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔
پاک سعودیہ ایئر سروسز کے معاہدے کی منظوری اور پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔