نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کوارسال
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو ارسال کر دیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے فیصلے کے لیے حکومت پنجاب کے خط کے جواب میں سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان کی میڈیکل رپورٹس ارسال کر دیں۔
ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ٹوئٹر پر بھی شیئر کردیں۔
Former PM #NawazSharif’s LATEST medical report along with copies of Rubidium Cardiac PET-CT Scan, Echocardiogram & Holter Analysis were submitted this morning at 06:37 AM London, UK (GMT) to the Government authorities & sent directly to the concerned Minister & officials as well. pic.twitter.com/iMOPY9IeY2
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) January 14, 2020
برطانوی ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس کی جانب سے 21 دسمبر کو لکھی گئی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو فوری انجیو گرافی کی ضرورت ہے، انجیو گرافی کے بعد نوازشریف کو اسٹنٹ ڈالنے یا دواؤں کے ذریعے علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے علاج کے لیے لیپ نوڈ بائیوپسی کی گئی ہے جبکہ ان کی دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات جاری رکھی گئیں ہیں۔
ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ میں نواز شریف کی صحت میں بہتری تک ان کے لندن میں قیام میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔
نواشریف کی میڈیکل رپورٹ کے حصول کے لیےحکومت پنجاب نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور ان کے معالج ڈاکٹر عدنان کو خط لکھے تھے، اب تک فریقین کے درمیان چار خطوط کا تبادلہ ہو چکا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر صحت پنجاب نے ڈاکٹر عدنان کو فوری میڈیکل رپورٹ کی فراہمی کےلیے خط لکھا تھا۔
