این ڈی ایم اے، فوج اور وزراء کو متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان نے اینڈی ایم اے، فوج اور وزراء کو متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی ہدایت کردی۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے،فوج،وزراء کومتاثرین کی ہنگامی بنیادوں پرمدد کی ہدایت کی ہے۔ شدید برفباری سے آزاد کشمیر میں مشکلات پیدا ہوئیں۔
انہوں نے کہاآزاد کشمیر میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈز سے اموات ہوئیں۔
شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لیکر آئیں۔ میں نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی, فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 14, 2020
واضح رہے آزاد کشمیر اوربلوچستان میں شدید برفباری اور بارش کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد 75تک پہنچ گئی ہے۔