Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
قومی اسمبلی کےاجلاس میں منشیات کیس پر راناثناءاللہ اورشہریارآفریدی ایوان میں آمنے سامنے آگئے۔ قومی اسمبلی اجلاس جب نمازمغرب کے بعد شروع ہواتوشہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کی چندروزقبل کی گئی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا کاش آج راناثناء اللہ یہاں ہوتے۔جب انہوں نےتقریرشروع کی تو رانا ثناء اللہ ایوان میں پہنچ گئے تو لیگی ارکان نے شیرآیا شیرآیا کے نعرے لگائے۔ شہریار آفریدی بھی چند لمحے خاموش ہوگئےپھر بولے انہوں نے ایک مرتبہ بھی قسم کھائی ہو جو چور کی سزاوہ میری،البتہ اللہ کو جان دینےکی بات کی۔ رہی بات ویڈیوکی تورانا مشہود کی ویڈیو،ماڈل ٹاؤن کی ویڈیو ایان علی کی ویڈیو سب کچھ تھاکیاہوا۔اس کی وجہ یہ ہےکہ سپریم کورٹ نےویڈیوبطورشہادت کے20 معیار طےکررکھے ہیں۔چیلنج کرتا ہوں راناثناءاللہ آج ایوان میں اعلان کریں18جنوری سےٹرائل شروع کیا جائے۔جواب میں راناثناء اللہ بولے شہریار آفریدی آج اللہ99ناموں کے نیچے حلف دیں کہ وہ جوکہہ رہےہیں سچ ہے۔لیگی ارکان بولے شہریارآفریدی سے کہا قرآن پرکہیں اتنی دیرمیں خواجہ آصف نے قرآن منگوا لیا جونہی رانا ثنا اللہ قرآن کھول کرپکڑا توشہریار آفریدی نے آگے بڑھ کرراناثنااللہ کے ہاتھ سے قرآن پکڑ کر اپنی نشست پرلےگئےاورقرآن اٹھاکربات کرنا ہی چاہتےتھےکہ پینل آف چیئر سیدفخرامام نےرولنگ دےدی کہ یہاں قرآن پرایوان میں فیصلہ نہ کریں عدالت کو فیصلہ کرنے دیں۔قبل اس کے شہریار آفریدی کو مائیک ملتا اوروہ حلف اٹھاتے جے یو آئی کے رکن اسمبلی مفتی صلاح الدین نے قرآن ان کے ہاتھ سے پکڑ لیا۔بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں منشیات کیس پر راناثناءاللہ اورشہریارآفریدی ایوان میں آمنے سامنے آگئے۔
قومی اسمبلی اجلاس جب نمازمغرب کے بعد شروع ہواتوشہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کی چندروزقبل کی گئی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا کاش آج راناثناء اللہ یہاں ہوتے۔جب انہوں نےتقریرشروع کی تو رانا ثناء اللہ ایوان میں پہنچ گئے تو لیگی ارکان نے شیرآیا شیرآیا کے نعرے لگائے۔
شہریار آفریدی بھی چند لمحے خاموش ہوگئےپھر بولے انہوں نے ایک مرتبہ بھی قسم کھائی ہو جو چور کی سزاوہ میری،البتہ اللہ کو جان دینےکی بات کی۔ رہی بات ویڈیوکی تورانا مشہود کی ویڈیو،ماڈل ٹاؤن کی ویڈیو ایان علی کی ویڈیو سب کچھ تھاکیاہوا۔اس کی وجہ یہ ہےکہ سپریم کورٹ نےویڈیوبطورشہادت کے20 معیار طےکررکھے ہیں۔چیلنج کرتا ہوں راناثناءاللہ آج ایوان میں اعلان کریں18جنوری سےٹرائل شروع کیا جائے۔
جواب میں راناثناء اللہ بولے شہریار آفریدی آج اللہ99ناموں کے نیچے حلف دیں کہ وہ جوکہہ رہےہیں سچ ہے۔
لیگی ارکان بولے شہریارآفریدی سے کہا قرآن پرکہیں اتنی دیرمیں خواجہ آصف نے قرآن منگوا لیا جونہی رانا ثنا اللہ قرآن کھول کرپکڑا توشہریار آفریدی نے آگے بڑھ کرراناثنااللہ کے ہاتھ سے قرآن پکڑ کر اپنی نشست پرلےگئےاورقرآن اٹھاکربات کرنا ہی چاہتےتھےکہ پینل آف چیئر سیدفخرامام نےرولنگ دےدی کہ یہاں قرآن پرایوان میں فیصلہ نہ کریں عدالت کو فیصلہ کرنے دیں۔
قبل اس کے شہریار آفریدی کو مائیک ملتا اوروہ حلف اٹھاتے جے یو آئی کے رکن اسمبلی مفتی صلاح الدین نے قرآن ان کے ہاتھ سے پکڑ لیا۔
بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔