آزادکشمیرمیں برفانی تودوں اورلینڈسلائڈنگ سےتباہی،73افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2020 10:34am

مظفر آباد:آزاد کشمیر میں برفانی تودوں اورلینڈ سلائڈنگ نے تبادہی مچا دی ،جس کے باعث 73افراد جاں بحق  ہوگئے، سب سے زیادہ نقصان وادی نیلم میں ہوا ،جہاں 28افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔

آزاد کشمیر میں برفانی تودےکئی زندگیوں کو نگل گئے،وادی نیلم کے علاقے سرگن میں شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے کے مختلف واقعات میں 59افراد جاں بحق ہوئے ۔

پونچھ میں بھی بارش اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچائی، یہاں بھی 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وادی نیلم میں جاں بحق افرادکی تعداد62سے بڑھ کر اب 73 ہوگئی تاہم 28افراد اب بھی لاپتہ ہیں،جن میں سرگن بقوالی کے 10اور سرگن سیری کے 18افراد شامل ہیں۔

سیکرٹری ایس ڈی ایم اے کے مطابق،مظفرآباد میں3اورکیل میں5زخمیوں کو لایا گیا ہے، شاردہ میں 25 اور اٹھمقام میں 20 زخمی زیر علاج ہیں۔

شدید برفباری کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے،آزاد کشمیرحکومت،ضلع انتظامیہ اور پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ آرمی ہیلی کاپٹرزنے شاردہ ، سرگن اوربکوال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

آرمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف زخمیوں کے علاج و معالجے میں مصروف ہیں،متاثرہ خاندانوں میں خیمے، کمبل اور راشن بھی تقسیم کیا گیا

شہریوں نے شدید برفباری میں حکومت کو ریسکیو اداروں کوفعال کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کو متبادل جگہ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔

                              وادی نیلم میں 82 مکانات 17 دکانیں ،ایک مسجد اور کئی گاڑیوں کو نقصان ہوا ،  مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زندہ بچنے کے امید دم توڑتی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد کا دورہ کریں گےاور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

Read Comments