Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:انسدادہشت گردی کی ایک عدالت عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 13ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22جنوری تک توسیع کردی۔
پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث وزیراعظم کے بھانجے حسان خان نیازی سمیت 13ملزمان آج لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے 13 ملزمان میں سے چھ کے ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔
جس پر عدالت نے مقدمہ کے 7ملزمان کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان 20 جنوری کو فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے پیشی یقینی بنائیں،تمام ٹیسٹ مکمل ہونے پر رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22جنوری تک توسیع کردی۔