Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
مری میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث چلنے والی ہواوں نے وفاقی دارالحکومت کا موسم بھی سرد کر دیا ،دھوپ نکلنے کے باوجود ٹھنڈ کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو منفی 13، کوئٹہ منفی 10 ،بگروٹ منفی 8 اور مالام جبہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔