حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،سیاست میں ناراضگی چلتی رہتی ہے،شیخ رشید

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2020 10:32am

رسالپور :وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،سیاست میں ناراضگی چلتی رہتی ہے۔وزیراعظم عمران خان موجود رہیں گے۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں لوکوموٹو فیکٹری کادورہ کیا ،دورے کے دوارن ریلوے ورکر نے وزیر ریلوے شیخ رشید کےسامنے مسائل بیان کئے۔

وزیر ریلوے نے 120 افراد کی آسامیاں خالی ہونے کی بات پر 155 افراد بھرتی کرنے اور ایمبولینس کی سہولت بھی دینے کا اعلان کر دیا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں ناراضگی چلتی رہتی ہے لیکن حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،وزیراعظم عمران خان موجود رہیں گے،وزیراعظم عمران خان نے خود کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں،کوئی عدم اعتماد نہیں لوگ مزے کررہے ہیں۔

وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ دنیامیں مسافرٹرینیں منافع نہیں دیتی مگرپاکستان میں منافع کررہی ہیں،جو کام ہم ریلوے کےباہرسے کرواتے تھے۔آج ہم خودکررہےہیں۔

شیخ رشید نے مارچ تک ایم ون کے ٹینڈر ہونے کی بھی خوشخبری دیتےہوئے کہا کہ ریلوے کے ورکرز کا اسکیل ضرور بڑھاؤں گا۔

Read Comments