Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گے ،جہاں وزیراعظم نے برفانی تودے گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیرمیں برفباری، تودہ گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث شہریوں کی ہلاکت اور برفباری کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ )مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو برفباری کے باعث تباہ کاریوں اورمتاثرین کی مدد کےلیے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے وزیراعظم کوتمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔آزاد کشمیر میں شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ اورتودہ گرنے کے مختلف واقعات میں 73 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گے ،جہاں وزیراعظم نے برفانی تودے گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیرمیں برفباری، تودہ گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث شہریوں کی ہلاکت اور برفباری کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ )مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
دورے کے دوران وزیراعظم کو برفباری کے باعث تباہ کاریوں اورمتاثرین کی مدد کےلیے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے وزیراعظم کوتمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔آزاد کشمیر میں شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ اورتودہ گرنے کے مختلف واقعات میں 73 افراد جاں بحق ہوئے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کو برفباری کے باعث تباہ کاریوں اورمتاثرین کی مدد کےلیے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے وزیراعظم کوتمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔
آزاد کشمیر میں شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ اورتودہ گرنے کے مختلف واقعات میں 73 افراد جاں بحق ہوئے۔