وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات

شائع 16 جنوری 2020 05:42pm

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے درمیان ملاقات ہوئی۔وزیراعلی نے گزشتہ روز ق لیگ کے ساتھ ملاقات پر بھی وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ نے صوبے کے اموراورگزشتہ روز مسلم لیگ ق کے وفد سے ہونےوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے سردارعثمان بزدارسے ق لیگ کے تحفظات پر مشاورت بھی کی۔

اس موقع پرپنجاب کے سیاسی اورانتظامی امورپرمشاورت کی گئی اورپنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

Read Comments