شاہ محمودقریشی کی امریکی سینیٹرسےملاقات ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2020 10:07am

واشنگٹن:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےامریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات کی،جس میں پاک امریکاتعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سینیٹرلنزےگراہم کی ملاقات واشنگٹن میں ہوئی،ملاقات میں پاک امریکاتعلقات اورخطےکی صورتحال پر بات چیت  کی گئی۔

ملاقات میں وزیرخارجہ نےپاک امریکااسٹرٹیجک شراکت داری پرلنزے گراہم کاشکریہ اداکیا  اورکہا کہ پاک امریکاتجارت اورسرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ دیناہوگا۔

شاہ محمود قریشی نےمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرامریکی سینیٹرکوآگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کےلیےکرداراداکرنےکے لیے پرعزم ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےافغانستان میں"پرامن سیاسی تصفیے"کےلیےجاری کوششوں میں پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سےبھی آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو"بین الافغان"مذاکرات کےآغازکی امیدہے،فریقین کومتشددرویوں میں کمی لانےکی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران امریکی سینیٹرلنزےگراہم نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان پائیداراور اعلی سطح کے روابط دونوں ممالک کےباہمی مفادمیں ہیں،آزادانہ تجارت کامعاہدہ تجارتی واقتصادی تعاون کے فروغ میں معاون ہوگا،اس معاہدے کےلیےمیں ذاتی طورپرکوشاں رہوں گا۔

سینیٹر لنزے گراہم نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور افغانستان میں امن و مفاہمت کے عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

Read Comments