حکومت کرپشن کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،وزیر اعظم عمران خان

شائع 17 جنوری 2020 10:50am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت کرپشن کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں لیگی قیادت کے خلاف کرپشن الزامات اور حکومتی بیانیہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں حکومت نے کرپشن اور نیب مقدمات کے حوالے سے جارحانہ بیداری پالیسی اپنانے کا فیصلہ  کیا۔

اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز کے چوہدری شوگرمل سے متعلق نئے شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت کرپشن کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے، قوم کو معلوم ہونا چاہیئےموجودہ معاشی صورتحال کا ذمہ دارکون ہے، وائٹ کالر جرائم کے خلاف اداروں کی استعداد کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Read Comments