Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کردیا۔
واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو چھٹے ماہ میں داخل ہوچکاہے۔ مائیک پومپیو سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر نوٹس لینے کا کہا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ثبوت ہے کہ کشمیرعالمی تنازع ہے۔ دوطرفہ تعلقات سے بھارت کترارہا ہے،پاکستان نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن سے بھی ملاقات کی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارتی پالیسی نے پورے خطے کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔امریکی سینیٹر نے خطے میں امن کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔