پرویز مشرف کی فیصلے کیخلاف درخواست، رجسٹرار سپریم کورٹ کا اعتراض

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2020 07:05am

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے پرویزمشرف کی سزا کے خلاف اپیل پراعتراض عائد کردیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ سابق صدر پرویز مشرف آرٹیکل 6 کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں۔انہیں اپیل دائر کرنے کےلئے پہلے گرفتاری دینا ہوگی۔

سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرامیٹرز اوررولز کے تحت مجرم کی درخواست کو پذیرائی نہیں دی جاسکتی ۔

 رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کیا کہ پرویز مشرف نے تاحال گرفتاری نہیں دی اور اپیل کے ساتھ متفرق درخواست میں ہی علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے پیپر بک کی تیاری کےلئے پرویز مشرف کی دو ہفتوں کا وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی ۔

قرار دیا کہ اپیل اورمتفرق درخواست واپس کی جاتی ہے ،تاہم اعتراضات کیخلاف اپیل کےلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا۔

Read Comments