ٹریفک پولیس کی ون وے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی

شائع 18 جنوری 2020 07:00am

ٹریفک پولیس کی ون وے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور مہم 120 شہری تھانے پہنچادیے.لاکھوں روپے کے جرمانے بھی کردیے گئے۔

کراچی شہر میں بے ہنگم  ٹریفک اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے پہلے مرحلے میں  ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی گئی جس کے تحت مہم کے پہلے روز ہی مرتکبین پر11لاکھ 46ہزار650 روپے کے جرمانے ، 193ڈرائیوروں کو باقاعدہ گرفتار کرتے ہوئے 4,765چالان کیے۔

گرفتارتمام ملزمان کے خلاف دفعہ 279 کے تحت 163مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مہم کے پہلے روز ساؤتھ میں761،سٹی571، سینٹرل840،ایسٹ294، ویسٹ1552،ملیر460 جبکہ کورنگی میں ون وے/رانگ وے کی خلاف ورزیوں پر287مرتکبین پر جرمانے عائد کرے۔

 چالان کرنےکے ساتھ ساتھ دفعہ279کے تحت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

Read Comments