لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کےخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی ہے۔
انسداد منشیات عدالت لاہورمیں لیگی رہنماراناثناءاللہ کےخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت جج شاکرحسن نے کی۔
جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ جتنے لوگ کھڑے ہیں بیٹھ جائیں۔راناصاحب آپ بھی بیٹھ جائیں۔
رانا ثناء اللہ نے جواب دیا میں اپنا کیس دیکھنا چاہتا ہوں۔
رانا ثناء اللہ کے کیل کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کیخلاف قواعد کےمطابق چالان پیش نہیں کیاگیا۔پولیس رپورٹ میں راناثناء اللہ کامجرمانہ ریکارڈلگایاگیا۔الزام لگایاراناثنابیرون ممالک کےلوگوں سےملاقات کرتےرہے۔اسپیشل ٹیم نے تحقیقات کےبعداپنی رپورٹ جمع کرائی۔ڈھائی ماہ کے بعد چالان آیا۔اس میں وہی الزامات لگائےگئےجوپولیس رپورٹ میں ہیں۔2 چالان اس مقدمہ میں پیش کئے گئے۔تفتیشی کو بطور گواہ رکھا گیا ہے۔راناثناءاللہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی جائے۔
وکیل نے مزید کہا کہ عدالت میں قواعد وضوابط کےمطابق چالان جمع نہیں کروایاگیا۔راناثناءاللہ کوچالان کے 2 صفحات فراہم کئےگئےجوناکافی ہیں۔سی ڈی آر،کیمیکل رپورٹ،ایف آئی اےکی سفرکی دستاویزات فراہم نہیں کی۔
قانون کے مطابق تمام دستاویزات ملزم کو فراہم کی جاتی ہیں۔الزام عائدکیاگیاانکےانٹرنیشنل ڈرگ فروحت کرنے والےافرادسےتعلقات تھے۔اگرآپ میڈیاپرچالان پیش کریں گےتوجواب بھی میڈیاپردیاجائے گا۔ویڈیو اور دیگر شواہد مہیا کرنے کا حکم دیا جائے۔
وکیل اے این ایف کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن رپورٹ کی وہی اہمیت ہےجوپولیس کی ہے۔اسپیشل تفتیشی ٹیم نے عزیزاللہ کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔چالان کےساتھ لیٹرزلگائےجن کی تفصیل فرہادشاہ نےبتادی۔اگرکوئی چیز سامنے نہیں لائی جاتی تونقصان پراسیکیوشن کوہوگا۔کیس کو طول دیا جا رہا ہے۔فردجرم عائدکی جائےتاکہ جلد فیصلہ ہوسکے۔
وکیل راناثناء اللہ نے کہامشرف کیس میں بھی اسی طرح فردجرم عائد کی گئی تھی۔وکیل کہہ دیں ویڈیوسامنےنہیں لائیں گےتوکیس کوآگے چلائیں۔ڈی جی اے این ایف کو بلایا جائے۔
لینڈ کروزرگاڑی کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی گئی
راناثناء اللہ کے وکیل نے مزید کہاکہ راناثناءنےبطوروزیرقانون پنجاب کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی۔بلٹ پروف گاڑی اے این ایف کے پاس ہے۔رانا ثناءاللہ کی زندگی کو خطرہ ہے۔اگررانا ثناء اللہ نہ رہے تو ٹرائل کون کرے گا۔گلنے سڑنے کی بجائے گاڑی سپرداری پر دی جائے۔
وکیل اے این ایف نے کہا رانا ثناءنےکبھی زندگی کوخطرے کا اظہار نہیں کیا۔منشیات میں استعمال گاڑی سپرداری پرنہیں دی جا سکتی۔یہ گاڑی اگر کرائےپرکوئی لےگیا ہوتودوسری بات ہے۔
راناثنااللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت8 فروری تک ملتوی کردی گئی۔